00

ایک کچرا اُٹھانے والے نے انجینئرنگ کی ڈگری کیسے حاصل کر لی ؟ حیران کن خبر

ایک کچرا اُٹھانے والے نے انجینئرنگ کی ڈگری کیسے حاصل کر لی ؟ حیران کن خبر

امریکہ کے رہا ئشی مائیکل ووڈ رئیل، وورکیسٹرپولی ٹیکنیک کالج میں گزشتہ آٹھ سالوں سے نوکری کر رہا تھا جہاں وہ بلیک بورڈ صاف کرنے، قالینوں پر ویکیوم چلانے اور کچرا اُٹھانے کا کام کرتا تھا. پچھلے ماہ مائیکل نے اسی کالج سے انجینئرنگ کی ڈگری کا اعزاز حاصل کر لیا.

سن 2008 سے پہلے مائیکل ووڈ ایک کامیاب ترین ٹھیکیدار تھا مگر ما لی حالات بہترنہ ہونے کی وجہ سے سارا کاروبار ٹھپ گیا جس کے با عث وہ بے روز گارہوگیا. نوکری کیلئےکافی کوشش کی مگر کوئی سبب نہ بنا. پھراُس نے کالج میں ملازمت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا.

کالج میں ما ئیکل ووڈ کو فری تعلیم فراہم کرنے کا موقع دیا گیا. مائیکل نے اس موقع کو ضائع نہ جانے دیا. وہ رات کے وقت صفائی کرتا اور دن میں باقی طلباء کے ساتھ مل کر پڑھائی کرتا.

مائیکل کو اسکی آٹھ سال کی مسلسل محنت کا پھل مل گیا اور پورے کالج میں اچھے نمبروں سے انجیئرنگ کی ڈگری حاصل کی. جس کے لئے اسے با قاعدہ ا سٹیج پر بُلا کر 14 مئی 2016 کو انجئیرنگ کی ڈگری کے ساتھ نوازا گیا.

2 تبصرے “ایک کچرا اُٹھانے والے نے انجینئرنگ کی ڈگری کیسے حاصل کر لی ؟ حیران کن خبر

اپنا تبصرہ بھیجیں