9

ملتان میں شادی سے انکار کرنے پرخاتون نے اپنے محبوب کو انوکھا سبق سکھایا

ملتان میں شادی سے انکار کرنے پرخاتون نے اپنے محبوب کو انوکھا سبق سکھایا

زرائع کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے رہا ئشی صداقت کی مومل کے ساتھ دوستی تھی. مومل کا اصل نام شمیم ہے جو کہ 3 بچوں کی ماں ہے. پچھلی رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا. مومل صداقت کے ساتھ شادی کرنا چا ہتی تھی مگر جھگڑے کے باعث صداقت نے مومل کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کر دیا. مومل نے صداقت سے انکار کا بدلہ لینےکے لئے اُسے بہانے سے اپنے گھر بلایا. جب صداقت مومل کے گھر آیا تو اُس نے صداقت پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا سارا جسم جل گیا.

صداقت کو زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا. ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صداقت کا %50 سے زائد جسم جل گیا ہے.

پولیس نے ملزمہ مومل کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں