0

با لی ووڈ کےمشہوراداکارعامرخان نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا

با لی ووڈ کےمشہوراداکارعامرخان نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا

بالی ووڈ میں سپرڈوپرہٹ فلمیں بنانے والے نہایت ہی مشہور اداکار جنہیں کرکٹ پر بنی ایک فلم ” لگان ” پر شہرت حاصل ہو ئی تھی، عامر خان نے ایک بار پھر نئے روپ میں آ کراپنے مداحوں کو حیرت انگیز کر دیا. بھا رتی میڈیا کے مطابق عامرخان سال میں ایک بار فلم بنا تے ہیں تو ان کی وہ فلم باکس آفس میں راج کرنے لگتی ہے. وہ کسی بھی کردار میں ڈھلنے کے لئے اپنا روپ بدل لیتے ہیں جیسا کہ فلم منگل پانڈے کے کردار کے لئے انہوں نے لمبے بال رکھے اور پھر فلم گجنی کے لئے سکس پیک بنایا. وہ اپنی فلم کو چرچہ دینے اور جان ڈالنے کے لئے ہر طرح کا کردار اپنانے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں.

اب ان کی نئی آنے والی فلم میں عامر خان نے نیا روپ اپنا لیا ہے اور اس کیلئے انہوں نے اپنے آپ کو مکمل طور پر تیار کر لیا ہے. اپنی نئی فلم ” دنگل ” میں وہ ایک پہلوان کی حیثیت سے کام کریں گے. اس کردار کیلئے عامر خان نے اپنا وزن 25 کلو تک بڑھا لیا تھا مگر دوسری طرف پہلوان کی جوانی کا روپ بدلنے کے لئے وزن کم بھی کر لیا ہے. ان کے اس نئے روپ کو سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹ پر بہت پسند ہوتا دکھائی دے رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں