4

بغیر کاٹے تربوز کے اچھے اورمیٹھے ہونے کا پتا لگا ئیں، آسان ترین نسخہ

تربوز میں پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لئے روزے داروں کو چاہیئے کہ افطاری میں اس کا استعمال کریں.
اچھا، میٹھا اور پکا ہوا تربوز خریدنے کے لئے اب آپکو کسی بھی مشقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا. تربوز خریدتے وقت چند چیزوں کا خیال رکھیں گے تو آپ بغیرکاٹے اچھے تربوز کا انتخاب باآسانی کر سکیں گے.
کسی تربوز کے پکے اور میٹھے ہونے کی بڑی نشانی یہ ہے کہ اس پر زرد رنگ کا نشان بنا ہو تا ہے جس سے پتا لگا یا جاتا ہے کہ تربوز کھانے کے قابل ہے یا نہیں. لیکن اگرنشان کا رنگ سفید یا سبزہوتو اس تربوزکا انتخاب نہ کریں کیونکہ ایسا تربوز کھانے کے قابل نہیں ہوتا.
اس کے علاوہ پکے اوراچھے تربوز کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اس کا وزن عام تربوز سے قدرے زیادہ ہوتا ہے. تربوز کا وزن جتنا زیادہ ہو گا اُتنا ہی میٹھا اور اچھا ہو گا. لہٰذا تربوز کا انتخاب کرتے وقت ان چیزوں کا خیال رکھیں گے تو آپ کبھی بھی کچا اور بے ذائقہ تربوز نہیں لیں گے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں