krishma

سنجے کپور اور کرشمہ کپور میں طلاق…. وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کی اداکارہ کرشمہ کپوراور ان کے شوہرسنجے کپور میں طلا ق ہو گئی

بھارتی میڈیا کے مطا بق کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے طلاق لے لی ہے جس کے بعد بچوں کے معاملے میں بھی ان کا معاہدہ رضا مندی کے ساتھ طے ہوا. اداکارہ نے اپنے شوہرسے طلاق لینے کے لئے 2014 میں عدالت سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ان کے درمیان طلاق ہو گئی.

ذرائع کے مطابق 10 کروڑ‌کی رقم بچوں کے نام کرائی گئی جسے بچوں کے اوپر خرچ کیا جا ئے گا اس کے علاوہ بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات بھی باپ کے ذمے ہوں گے. اداکارہ کرشمہ کپور کی شادی کے زیورات بھی ان کی اپنی ملکیت میں ہی رہیں گے.

مزید معاہدہ طے پایا کہ بچے اپنی ماں کرشمہ کپور کے پاس ہی رہیں گے اور سال میں 3 ماہ کے لئے اپنے والد کے پاس رہ سکتے ہیں.

کرشمہ کپور اور سنجے کپور 2003 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے مگر ان کی ازدواجی زندگی کامیاب نہ ہو سکی اور بالآخر طلاق ہو گئی. اور دونوں ہمیشہ کے لئے الگ ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں