05

چہرے کے داغ ختم کرنا، بال گرنا، نزلہ، شوگر اور جوڑوں کے درد کا آسان نسخہ

چہرے کے داغ ختم کرنا، بال گرنا، نزلہ، شوگر اور جوڑوں کے درد کا آسان ترین نسخہ ملا حظہ فرما ئیں

طبی ما ہرین کے مطا بق میتھی سب سے زیادہ استعمال کی جا نی والی سبزی ہے. میتھی کے پتے اور بیج دوا بنانے کے کام بھی آتے ہیں نیز اس کے پتے اُوبٹوں میں بھی بطور چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کےلئے استعمال کئے جا تے ہیں. اس کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے مر جا تے ہیں اور ہاضمہ درست رہتا ہے. میتھی کے بیج پیس کر پانی میں مکس کر کے ہفتے میں کم ازکم دو با ر سر پر لگا ئیں اور ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ نے کے بعد تا زے پانی کے سا تھ دھو دیں. اس سے سر کے بال گر نا بند ہو جا ئیں گے اور بال مضبوط اور لمبے ہوں گے. بلغمی محا ز کے مریضوں کیلئے بھی میتھی بہت فا ئدہ مند ہے.

اگر آنتوں کی کمزوی سے قبض رہتی ہوتو میتھی میں‌ سفوف ملا کر 5 گرام صبح شام پانی کے ساتھ کھا ئیں. اس سے قبض دور کرنے کے ساتھ ساتھ جگر کو بھی بہت فا ئدہ ہو گا. شوگر کے مریض 10 گرام میتھی کے پتے پانی میں پیس کر نہار منہ پئیں. اس کے علاوہ ذ یا بیطس کے مریض میتھی کے بیج 20 گرام پیس کر کھا ئیں 10 دن کے اندر اندر انشاءاللہ فرق ضرور نظر آئے گا.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں