02

سلمان خان کو اچھی طرح سے کون جانتا ہے..؟ جانیئے ملائکہ اروڑا کا بیان

سلمان خان کو اچھی طرح سے کون جانتا ہے..؟ جانیئے ملائکہ اروڑا کا بیان

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائکہ اروڑا جو کہ رئیلٹی شو کی جج بھی ہیں، نے اپنے ایک انٹر ویو میں اپنے رازکھو لنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھ جُڑے لوگوں کے راز بھی فاش کر دیے. اپنے پہلے شوہر کے با رے میں ان کا کہنا ہے کہ ارباز خان کو ڈانس نہیں کرنا آتا. اپنے با رے میں ملا ئکہ کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیٹوز بنوانے کا بہت شوق ہے اور میں اس بار اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بنوائوں گی.

اپنے مداحوں کے با رے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی مشہور شخصیت ہو اس کا ایک نہ ایک مداح‌ بھی لازمی ہوتا ہے. اسی طرح میرا بھی ایک مداح ہے جو میری ہر سالگرہ پر مجھے سُرخ گلاب کے پھولوں کا تحفہ بھیجتا ہے. اس کے علاوہ اپنی زندگی کا ایک راز کھولتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ایک دفع فیشن شو میں ریمپ پر ماڈلنگ کرتے ہوئے میری سینڈل ٹوٹ گئی اور میں نیچے گرگئی تھی.

اپنے دیور سلمان خان کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ سلمان وہ شخصیت ہے کہ جب تک وہ خود نہ چا ہیں کوئی بھی ان کے با رے میں نہیں جان سکتا. سلمان خان اپنے آپ کو خود ہی جان سکتے ہیں. ہاں مگر ایک بات ہے جو میں ان کے با رے میں جا نتی ہوں وہ یہ ہے کہ سلمان خان بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں